ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں قانونی خواندگی رتھ  اور موبائیل جنتا عدالت کا اجراء : ہرایک کو قانونی جانکاری لازمی

کاروار میں قانونی خواندگی رتھ  اور موبائیل جنتا عدالت کا اجراء : ہرایک کو قانونی جانکاری لازمی

Fri, 03 Mar 2017 20:41:57    S.O. News Service

کاروار:3/مارچ    (ایس او نیوز) قانونی تعلیم  رتھ اور موبائیل جنتا عدالت مہم کا اترکنڑا ضلع اپر ڈپٹی کمشنر ایچ ،پرسنا نے جمعہ کو ضلعی عدالت کے صحن میں ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانونی خواندگی پروگرام عوام اور خواتین کو قانونی معلومات دے کر انہیں خواندہ بنانے میں معاون ہوتے  ہیں۔اور انہیں یہ بھی پتہ چلتاہے کہ  مفت میں قانون سے کیسے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ہر ایک کے لئے قانونی شعور ہونا لازمی ہے، قانونی خواندگی رتھ سے ہرایک استفادہ کرنے کی انہوں نے اپیل کی۔ ضلع قانونی خدمات بورڈ ، ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلعی وکلاء تنظیم اور دیگر اداروں کے اشتراک سے قانونی تعلیم رتھ کا انتظام کیا گیاہے۔ اس موقع پر کارگزار ضلعی اور سیشن عدالت کے منصف  اور ضلعی قانونی خدمات بورڈ کے صدر شیوکمار ، بی ۔ سنئیر سیشن عدالت کے  منصف اوربورڈ کے سکریٹری دویندر پنڈت۔پردھان سول منصف مہیش چندرکانت اور اپر سول منصف وویک گراموپادھیا، ضلعی وکلاء تنظیم کے صدر اُدئیے ایس نائک ، راجیندر بئیکل محکمہ اطفال کے نائب ڈائرکٹر وغیرہ موجود تھے۔


Share: